Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کوئٹہ

کوئٹہ فوڈ اسٹریٹ اور آرچر روڈ پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 فوڈ و جنرل اسٹورز کو جرمانے

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے ناقص صفائی، غیر معیاری اشیائے خورونوش اور ممنوعہ مصنوعات کی موجودگی پر 2 ریسٹورنٹس اور 2 جنرل اسٹورز کے مالکان کو جرمانے کردیئے۔

فوڈ اسٹریٹ اور آرچر روڈ پر معائنہ

کوئٹہ، 20 اگست: بلوچستان فوڈ اتھارٹی (BFA) کی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کی معروف فوڈ اسٹریٹ اور آرچر روڈ پر مختلف فوڈ اینڈ بیوریج آؤٹ لیٹس کا معائنہ کیا اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔

صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی

معائنے کے دوران بعض ریسٹورنٹس اور جنرل اسٹورز میں صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی کا فقدان اور کھلے کچرے کے ڈبے پائے گئے۔

اس کے علاوہ کھانے کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کے استعمال، چائنیز نمک، ریفریجریٹرز میں پھپھوندی لگی اشیا اور کیڑوں کی موجودگی سمیت دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

BFA inspection teams are enforcing food safety standards to protect public health.

ممنوعہ اشیا بھی ضبط

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ممنوعہ اشیا بھی ضبط کیں، جن میں جے اینڈ ایم، ایٹی کیٹ، شکار اور گٹکا شامل ہیں۔

بی ایف اے کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں