کوئٹہ میں یومِ آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی پرچم لہرایا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے قومی پرچم لہرایا
تقریب میں صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔
اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔
پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخ کے سنہرے الفاظ میں ہمیشہ لکھا جائے گا۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا اور آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
He said Pakistan’s Independence Day reflects national unity, sacrifice, resilience and hope for a peaceful future.
شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور آج دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔
قومی یکجہتی اور امن کے عزم کا اظہار
یومِ آزادی کی اس پروقار تقریب میں قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔



