Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

گرین اینڈ پنک بس منصوبہ: کوئٹہ، تربت میں نئے روٹس کی تجویز

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

گرین اینڈ پنک بس منصوبے کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کوئٹہ اور تربت میں نئے بس

روٹس متعارف کرانے اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

کوئٹہ: سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زیرِ نگرانی گرین اینڈ پنک بس منصوبے کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گرین بس پروجیکٹ (کوئٹہ و تربت) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (بی پی پی پی اے)، چیف ایگزیکٹو آفیسر جے وی تاج انٹرپرائزز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کوئٹہ اور تربت میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے بس روٹس کی منظوری سے متعلق ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے مختلف تجاویز پر مشاورت کے بعد متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پر گرین بس منصوبے کی مجموعی کارکردگی، مسافروں کی تعداد (رائیڈر شپ) اور منصوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گرین اینڈ پنک بس منصوبہ صوبے میں جدید، محفوظ اور معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں