Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

گوادر میں ماہی گیروں کی شاندار بوٹ ریلی، سمندر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

✍️ Nazrban Balochistan 📅 14 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

یومِ آزادی کے موقع پر گوادر کے منی پورٹ سے ماہی گیروں نے شاندار بوٹ ریلی نکالی، کشتیوں پر قومی پرچم لہراتے رہے جبکہ پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعروں سے سمندر گونج اٹھا۔

گوادر کے ساحل پر بوٹ ریلی کا انعقاد

قومی پرچموں سے سجی ماہی گیروں کی کشتیاں سمندر میں خوبصورت منظر پیش کرتی رہیں۔ بڑی تعداد میں ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ہمراہ ریلی میں شریک ہوئے اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔

Children, youth and citizens also joined the celebrations, showing patriotism and national pride.

قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا اظہار

بوٹ ریلی میں بچوں، نوجوانوں اور شہریوں نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ گوادر کے ماہی گیروں کی منفرد ریلی یومِ آزادی کی تقریبات کا خوبصورت حصہ بنی، جہاں سمندر کی وسعتوں میں قومی پرچموں کے ساتھ پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں رہا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں