Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بین الاقوامی

امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے منگل کے روز ایران کے 5 آئل ٹینکرز کو تباہ کردیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے دو مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کولمبیا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کے جواب میں مزید آئل ٹینکرز کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

دوسری جانب ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور نے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے اردن کے علاقے الازرق کے قریب امریکی افواج کے زیر استعمال ایک اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔

US Claims Destruction of Five Iranian Oil Tankers After IRGC Missile Attacks on Navy Ship

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں