Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلوچستان میں قیام امن پر سول و عسکری قیادت یکسو، کوئی ابہام نہیں

✍️ Nazrban Balochistan 📅 12 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستانریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، ترقی اور امن کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہیں

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے سول اور عسکری قیادت مکمل طور پر یکسو ہے اور اس معاملے پر کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قومی میڈیا کے اینکرز، سینئر صحافیوں اور دیگر نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی عمل، معدنیات و کان کنی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورننس اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

اس سے قبل مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگز میں گورننس، سروس ڈیلیوری، ترقیاتی منصوبوں، معدنی وسائل کے بہتر استعمال، پولیس اصلاحات، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام اور سیف سٹی منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات نہیں ہوں گے

سوال و جواب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ سے بیٹھ کر پورے بلوچستان کو مؤثر طور پر کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبے بنتے ہیں تو ان کی بنیاد لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہونی چاہیے۔

حکومت اور کرپشن سے متعلق مؤقف

حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں کسی ڈھائی، ڈھائی سالہ حکومتی معاہدے کا علم نہیں، تاہم جب تک منصب پر ہیں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

کرپشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ماضی کے مقابلے میں کرپشن میں کمی آئی ہے اور سرکاری اداروں میں میرٹ یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

امن اور ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ امن و امان اور صوبے کی ترقی کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

Balochistan CM Sarfraz Bugti Reaffirms Civil-Military Unity for Peace, Development and Good Governance in Province

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں