Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر اتفاق

کوئٹہ: بلوچستان میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے محکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔

ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو مستحکم بنانے کا عزم

بریفنگ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو مزید مستحکم کرنا اور ڈی ایچ آئی ایس ٹو (DHIS-2) کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

معاہدے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبے میں مقامی اختراعات کے فروغ کے لیے تعاون کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ اطمینان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مفاہمتی یادداشت پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور محکمہ صحت کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یونیورسٹی آف اوسلو کے ساتھ تعاون بلوچستان میں جدید ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں مقامی اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی علمی اور تکنیکی اداروں کے تعاون سے بلوچستان کے نظامِ صحت میں جدید اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عوام کو بہتر اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے ذریعے صحت سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی دستیابی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے نگرانی، منصوبہ بندی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Balochistan Health Department and University of Oslo’s HISP Centre sign MoU to strengthen digital health, DHIS-2 implementation, AI and modern healthcare innovation.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑