Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا افسران سے حلف

✍️ Nazrban Balochistan 📅 10 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں نوکریوں کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مصدقہ ثبوت کی صورت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

نوکریوں کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرنس

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت ہونے دینا کسی صورت قابل قبول نہیں، افسران احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس محکمے میں بھی نوکریوں کی خرید و فروخت کے مصدقہ ثبوت ملے، اس محکمے کا وزیر اور سیکرٹری اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے۔ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر کوئی وزیر یا سیکرٹری کارروائی سے نہیں بچے گا۔

محکمہ جنگلات کی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصدقہ ثبوت اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملوث کردار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماتحت اہلکاروں اور ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی سطح پر بے ضابطگی قابل برداشت نہیں ہوگی۔

افسران سے حلف لینے کی ہدایت

وزیراعلیٰ نے تمام سیکرٹریز کو اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھانے کی ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

Balochistan will not allow the sale of jobs and will ensure merit in recruitment.

میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ہر طرح کا دباؤ برداشت کریں گے، تاہم بلوچستان کے نوجوانوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے افسران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں اور اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں