گشت اور فوری رسپانس مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید وسائل کی فراہمی، سی ٹی ڈی کو 298 اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ پولیس کو 30 موٹر سائیکلیں مل گئیں
کوئٹہ: بلوچستان پولیس کی فیلڈ کارکردگی اور فوری رسپانس بہتر بنانے کے لیے صوبے بھر میں 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں۔
پولیس گشت اور فوری رسپانس میں بہتری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی کاوشوں کے تحت فراہم کی گئی موٹر سائیکلوں سے صوبے میں پولیس گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکلوں کے ذریعے گنجان آبادیوں اور دشوار گزار علاقوں میں پولیس کی فوری رسائی بہتر ہوگی۔
سی ٹی ڈی اور کوئٹہ پولیس کو بھی موٹر سائیکلیں فراہم
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان کو 298 جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ کو 30 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، جو گشت اور فوری رسپانس کے لیے استعمال ہوں گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں بہتری آئے گی اور شہری و دور دراز علاقوں میں پولیس کی موجودگی مزید مؤثر بنائی جاسکے گی۔
Balochistan Police receives 865 new motorcycles to improve patrolling, rapid response and police access across urban and remote areas.



