Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بی ایس ڈی آئی کے تحت آواران اور ناصر آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

صاف پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں

آواران/تربت: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت آواران اور ناصر آباد میں صاف پینے کے پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

آواران میں متعدد واٹر سپلائی اسکیمیں

ضلع آواران میں BSDI فیز تھری کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زومدان پیراندر، حسن گوٹھ فقیر آباد نداگو اور بھٹو بور سمیت مختلف واٹر سپلائی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

ایکسین چنگیز گچکی کی خصوصی دلچسپی اور سپروائزر عطا اللہ کی مسلسل نگرانی کے باعث منصوبوں پر کام کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی بہتر سہولت میسر آنے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات میں کمی کی توقع ہے۔

آر ایچ سی ناصر آباد کی 29 ملین روپے سے اپ گریڈیشن

دوسری جانب ناصر آباد کے رورل ہیلتھ سینٹر میں BSDI کے تحت 29 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر و بحالی کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

منصوبے میں پرانی عمارت کی مکمل مرمت و بحالی، دو اضافی کمروں بمعہ اٹیچ باتھ، پورچ، چار عوامی واش رومز، واٹر پلانٹ، بور اور 10 کلوواٹ سولر سسٹم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

ڈی ایچ او کیچ کا منصوبے کا معائنہ

ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر عبدالراوف بلوچ نے ایس ڈی او محکمہ مواصلات و تعمیرات گہرام گچکی اور ٹھیکیدار شے حق تگرانی کے ہمراہ آر ایچ سی ناصر آباد کا دورہ کیا۔ آر ایچ سی انچارج ڈاکٹر احمد نے انہیں مکمل کیے گئے کاموں اور نئی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر عبدالراوف بلوچ نے تعمیراتی کام کے معیار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ BSDI سمیت ترقیاتی منصوبوں کے تحت صحت مراکز میں جاری کاموں اور سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

Balochistan’s BSDI Accelerates Clean Water and Healthcare Development Projects in Awaran and Turbat

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں