ڈپٹی کمشنر خالد خان کا ڈیرہ اللہ یار میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے منصوبوں کا معائنہ
جعفرآباد: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، بی ایس ڈی آئی کے تحت جعفرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ڈیرہ اللہ یار میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ محکمہ تعمیرات کے افسران نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی مراحل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
منصوبوں کی مؤثر نگرانی جاری رکھنے کا عزم
خالد خان نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ضلع کے مختلف علاقوں میں عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
Jaffarabad administration reviews ongoing BSDI development projects in Dera Allah Yar to ensure quality and timely completion.



