Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران سے پاکستانی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 14 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں درآمدات 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال اسی مدت میں حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا

اسلام آباد: خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

دو ماہ میں درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایران سے درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان درآمدی سرگرمیاں جاری رہیں۔

ایک سال میں ایران سے درآمدات 1.39 ارب ڈالر

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے اعداد و شمار پاکستان کی ایران سے درآمدات پر بڑھتے ہوئے انحصار کی نشاندہی کرتے ہیں۔

چھ سال میں درآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی ایران سے درآمدات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق:اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ایران سے درآمدات میں گزشتہ چند برسوں کے دوران مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2019-20 میں درآمدات 44 کروڑ ڈالر تھیں، جو 2020-21 میں بڑھ کر 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

اسی طرح 2021-22 میں درآمدات 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر، 2022-23 میں 88 کروڑ ڈالر اور 2023-24 میں ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مالی سال 2024-25 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات مزید بڑھ کر ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چند سال کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رجحان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی اہمیت اور پاکستان کی ایرانی درآمدات پر بڑھتے ہوئے انحصار کو نمایاں کرتا ہے۔

Pakistan’s Imports from Iran Rise 17% to $248 Million Despite Regional Uncertainty

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں