فی تولہ سونا کم ہوکر 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت 38 ڈالر گھٹ گئی
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی کم
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالر کم ہوکر 4,308 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
: Gold Price in Pakistan Falls by Rs3,800 Per Tola to Rs453,336 Amid Decline in Global Gold Rates



