Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

سبی کے علاقے تلی میں آر ایچ سی کی توسیع اور سولرائزیشن منصوبے کا آغاز

✍️ Nazrban Balochistan 📅 14 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر تلی کی تزئین و آرائش، اضافی کمروں اور نئے ہیلتھ اسٹیشنز کی تعمیر، 10 کلو واٹ سولر سسٹم بھی نصب کیا جائے گا

سبی: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) فیز تھری کے تحت سبی کے علاقے تلی میں رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) کی توسیع، تزئین و آرائش اور سولرائزیشن کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں آر ایچ سی تلی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی میر بہادر خان بنگلزئی نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل منیر احمد سلطان نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

آر ایچ سی میں اضافی سہولیات کی فراہمی

منصوبے کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر تلی میں نئے ہیلتھ اسٹیشنز اور اضافی کمروں کی تعمیر کے ساتھ مرکز صحت کی تزئین و آرائش کی جائے گی، جس سے طبی سہولیات اور مریضوں کے لیے ماحول میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

10 کلو واٹ سولر سسٹم نصب ہوگا

علاقے میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کے باعث مرکز صحت میں مریضوں کے علاج اور طبی عملے کو فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

منصوبے کے تحت آر ایچ سی تلی میں 10 کلو واٹ کا سولرائزیشن سسٹم نصب کیا جائے گا، جس سے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور علاج معالجے کی سہولیات کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

دور دراز آبادیوں کے لیے اہم اقدام

ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد تلی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بنیادی صحت کی بہتر سہولیات ایک نسبتاً بہتر ماحول میں دستیاب ہوں گی۔

بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جاری یہ منصوبہ دور دراز آبادیوں تک بنیادی صحت کی سہولیات کی رسائی بہتر بنانے اور مقامی سطح پر طبی خدمات کو مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔

BSDI Phase III Launches RHC Expansion and 10kW Solarization Project in Talli, Sibi to Improve Healthcare Access

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں