Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

مستونگ اور چمن میں بی ایس ڈی آئی منصوبوں پر کام تیز، تعمیراتی معیار کی نگرانی سخت

✍️ Nazrban Balochistan 📅 25 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

مستونگ میں بی ایس ڈی آئی فیز III کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز شفاف انداز میں اوپن، چمن بائی پاس روڈ پر غیر معیاری مٹیریل کی شکایت پر ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس جاری

مستونگ میں بی ایس ڈی آئی فیز III کے ٹینڈرز اوپن

مستونگ: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) فیز III کے تحت صحت، تعلیم، پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کی نگرانی میں پی ایچ ای، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ بی اینڈ آر کے منصوبوں کے ٹینڈرز اوپن کیے گئے۔ مختلف فرمز کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات شرکاء کی موجودگی میں چیک کی گئیں اور ٹینڈرز شفاف انداز میں کھولے گئے۔

مناسب ریٹس پیش کرنے والی فرمز کو اسکیمات دینے کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔

منصوبے 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی فیز I اور II کے بعد فیز III کے تحت ضلع بھر میں بنیادی سہولیات، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے تمام اسکیمات 30 دسمبر 2026 سے قبل سو فیصد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سست روی کا شکار منصوبوں پر کام تیز کرنے اور تعمیراتی معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔

چمن بائی پاس روڈ پر معیار کی جانچ

چمن میں بی ایس ڈی آئی کے تحت شہریوں کو بہتر سفری سہولت اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے تعمیر کیے گئے ریلوے نیو بائی پاس روڈ کا ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے معائنہ کیا۔

شہریوں کی جانب سے غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو طلب کیا۔ معائنے کے دوران مبینہ طور پر کمزور مٹیریل کے استعمال پر متعلقہ ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے روڈ کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق یقینی بنانے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بائی پاس روڈ پر واقع نئے پل کا بھی معائنہ کیا اور اسے مزید کشادہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں