Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ان سروس پیکیج آف ہیلتھ سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

✍️ Nazrban Balochistan 📅 02 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان کے عوام کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ان سروس پیکیج آف ہیلتھ سروسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دور دراز علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت سرگرم

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ صحت دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کا اسپتال زچگی وارڈ فراہم کرنے والا پہلا اسپتال ہے

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کا اسپتال زچگی وارڈ فراہم کرنے والا پہلا اسپتال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام بخت محمد رکھا گیا ہے۔

Balochistan CM Mir Sarfaraz Bugti says improving basic and quality healthcare services remains the government’s top priority.

امن و امان سے متعلق مؤقف پر تنقید کی پروا نہیں، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن اور سکیورٹی کے حوالے سے میرے مؤقف پر ہونے والی تنقید کی مجھے کوئی پروا نہیں۔

ہر بچے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت اپنا وقت ضائع نہیں کرے گی، بلوچستان کے ہر بچے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔

مثبت اور پائیدار تبدیلی کے لیے محکمہ صحت فرنٹ لائن پر رہے گا

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں مثبت اور پائیدار تبدیلی کے لیے محکمہ صحت فرنٹ لائن پر رہے گا۔

عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری رہیں گے

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں