Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

کوئٹہ میں نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

✍️ Nazrban Balochistan 📅 12 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان اور مسلم ہینڈز پاکستان کے تعاون سے تین سرکاری اسکولوں میں پائلٹ پروگرام شروع، فری لانسنگ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی

کوئٹہ: نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں روزگار کے نئے مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان اور مسلم ہینڈز پاکستان کے باہمی تعاون سے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول یٹ روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن بلوچستان لال جان جعفر تھے۔

Quetta Digital Skills Training Program launched to equip students and unemployed youth with modern digital skills, freelancing, graphic design, video editing and AI expertise

تین سرکاری اسکولوں سے پائلٹ مرحلے کا آغاز

پائلٹ مرحلے میں ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کوئٹہ کے تین سرکاری اسکولوں سے کیا جا رہا ہے، جن میں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول یٹ روڈ، گرلز ہائی اسکول پاک کوئٹہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سبزل روڈ شامل ہیں۔

پروگرام کے ذریعے اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ آؤٹ آف اسکول چلڈرن اور بے روزگار نوجوانوں کو بھی جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

جدید شعبوں میں عملی تربیت

تین ماہ پر مشتمل ہر تربیتی دورانیے میں عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ شرکاء کو دفتری کمپیوٹر مہارتوں، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، آن لائن فری لانسنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) سمیت جدید شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، ان کی عملی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار اور آمدن کے نئے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

ڈیجیٹل مہارتیں، روزگار کے نئے مواقع

پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ایسی مہارتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے جو موجودہ ڈیجیٹل معیشت میں طلب رکھتی ہیں۔ اس اقدام سے نوجوان نہ صرف اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنا سکیں گے بلکہ فری لانسنگ اور دیگر آن لائن شعبوں میں بھی اپنے لیے نئے مواقع پیدا کر سکیں گے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں