Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے RISE پروگرام، مفت آئی ٹی تربیت اور کاروباری گرانٹس

✍️ Nazrban Balochistan 📅 24 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے شروع کیے گئے RISE پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تربیت کی فراہمی

کوئٹہ: RISE پروگرام کا مقصد بلوچستان کے سرحدی اور پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے تحت خاران، واشک، پنجگور، آواران اور گوادر سمیت مختلف اضلاع کے نوجوانوں کو کراچی بھیج کر نجی ادارے اور آئی ٹی پارک میں مفت ویب ڈویلپمنٹ کی جدید تربیت دی جا رہی ہے۔

تربیت کے ساتھ کاروباری معاونت

RISE پروگرام کے چار مختلف اجزا ہیں، جن میں نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SME) کی ترقی اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔

تربیت مکمل کرنے کے بعد اہل نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ جزو کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے تک گرانٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

The program aims to equip Balochistan’s youth with practical skills for sustainable employment.

شفاف انتخاب اور نوجوانوں کے حوصلہ افزا عزائم

سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد خالد سرپرا اور BRSP کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید کے مطابق پروگرام کے لیے نوجوانوں کا انتخاب مکمل شفاف طریقے سے کیا گیا ہے جبکہ آئندہ بھی مزید بیچز کو اسی طریقہ کار کے تحت تربیت دی جائے گی۔

تربیتی پروگرام میں شریک نوجوانوں نے بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فری لانسنگ، اپنا کاروبار شروع کرنے اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

نوجوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ RISE پروگرام کو بلوچستان کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے تاکہ مزید نوجوان جدید ہنر حاصل کرکے باعزت روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں