Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

جشنِ آزادی: بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قومی معیشت مستحکم کریں گے، بلال خان کاکڑ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 13 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جشنِ آزادی ہمیں قومی عزم کی تجدید کا موقع دیتا ہے

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال عزم کا ثمر ہے، جشنِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا گیا، جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اتحاد اور قومی یکجہتی سے پاکستان مضبوط ہوگا

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی وہ اصول ہیں جنہیں اپناتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔

Pakistan’s economic future depends on investment, innovation, stability, and sustainable development.

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں

وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ بلوچستان رقبے، قدرتی وسائل، معدنی ذخائر، ساحلی پٹی، گوادر پورٹ، قابلِ تجدید توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ معاشی امکانات رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل اور معاشی امکانات کو جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی ترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کے لیے اقدامات جاری

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے پوری قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت کی حفاظت، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

قائم لاشاری نے کہا کہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کا فروغ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام، تجارت و صنعت کے فروغ اور نئے کاروباری و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں