24 قیراط سونا 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے فی تولہ پر آگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہوگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں دیکھی گئی۔
10 گرام سونا بھی ہزاروں روپے سستا
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2 ہزار 436 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 41 ہزار 432 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر سستا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 119 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر 6 ہزار 488 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 562 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1 ڈالر کمی کے بعد 60.10 ڈالر فی اونس ہوگئی
Gold Price in Pakistan Drops by Rs3,100 per Tola as Global Gold Rates Fall by $31



