پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا
کراچی: کئی روز تک مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ گئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافے کا رجحان
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں کئی روز کی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Gold price in Pakistan rises by Rs1,200 per tola, reaching Rs437,536, while international gold prices increase to $4,150 per ounce.



