عالمی منڈی میں فی اونس سونا 128 ڈالر گر کر 4,156 ڈالر پر آگیا، امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں، جہاں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 973 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 128 ڈالر کم ہوکر 4,156 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کو سونے کی قیمت میں کمی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Gold Prices in Pakistan Fall by Rs12,800 per Tola as International Gold Drops $128 to $4,156 per Ounce.



