Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بین الاقوامی

مکہ الائنس فار ڈیفنس کا مشترکہ دفاعی وعدوں پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 06 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

ریاض: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل مکہ الائنس فار ڈیفنس نے مشترکہ دفاعی وعدوں پر فوری اور عملی عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔

ریاض میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کو مکہ الائنس فار ڈیفنس کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

مقدس مقامات پر حملوں کی شدید مذمت

شرکاء نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی۔

تینوں ممالک نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان کی سعودی عرب کو مکمل حمایت

پاکستان نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye strengthen the Makkah Alliance for Defence with a joint commitment to regional security, peace and collective defence.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑