Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بین الاقوامی

پاکستان اور مالدیپ کا تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تجارت اگلے دو سال میں ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ دفاع، آئی ٹی، صحت، تعلیم، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے 20 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس کے بعد کے بعد دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ مالدیپ کے صدر کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔مفاہمتی یادداشتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مہارتوں، صحت، سماجی تحفظ، دفاع، بحری سلامتی، منشیات کی روک تھام، زراعت، ماہی گیری، سیاحت اور سول ایوی ایشن سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔

صحت، تعلیم اور تکنیکی تربیت میں تعاون

دونوں ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون، طبی ماہرین کی بھرتی، ادویات کے ضابطہ کار اداروں کے درمیان اشتراک اور تعلیمی روابط بڑھانے سے متعلق معاہدے کیے۔ تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم، نوجوانوں، کھیلوں، فنون، ثقافت اور ورثے کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔مالدیپ کی پولیس سروس کے نیشنل کالج آف پالیسی اینڈ لا انفورسمنٹ اور پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ اسی طرح دونوں ممالک کے سول سروس کمیشنز اور پاکستان کی سول سروس اکیڈمی کے درمیان تعاون کے معاہدے کیے گئے۔

تجارت، زراعت اور ماحولیاتی تعاون

پاکستان اور مالدیپ نے غذائی تحفظ، زرعی اجناس اور دیگر مصنوعات کی تجارت بڑھانے کیلئے مالدیپ کی اسٹیٹ ٹریڈنگ آرگنائزیشن اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ زراعت، ماہی گیری اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کیلئے بھی معاہدے کیے گئے۔

Pakistan and Maldives are expanding cooperation in trade, technology, healthcare, education and environmental protection.

مالدیپ کے طلبہ کیلئے وظائف اور شجرکاری میں معاونت

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے طلبہ کیلئے سالانہ 20 اضافی انڈرگریجویٹ وظائف دینے کا اعلان کیا۔ مالدیپ کے پانچ ملین درخت لگانے کے اقدام کے تحت پاکستان آئندہ 12 ماہ میں ایک لاکھ زیتون کی قلمیں اور مختلف پودوں کے ایک لاکھ بیج فراہم کرے گا۔ پاکستانی ماہرین نرسریاں قائم کرنے میں بھی معاونت کریں گے، جبکہ تین سال میں مجموعی طور پر 10 لاکھ پودے تیار کرنے میں مدد دی جائے گی۔دونوں رہنماؤں نے معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا ۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑