Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل بننے پر مبارکباد

✍️ Nazrban Balochistan 📅 25 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور قومی دفاع کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل عامر رضا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیر معمولی قیادت اور قومی دفاع کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عامر رضا نے اپنے کیریئر کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور قومی سلامتی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل عامر رضا کی قیادت میں پاکستان کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط اور مؤثر ہوں گی۔ انہوں نے جنرل عامر رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں