Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

وزیر داخلہ سے تاجر برادری کے مذاکرات

✍️ Nazrban Balochistan 📅 04 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجر برادری نے مذاکرات کیے۔

وزیر داخلہ سے تاجربرادری کے مذاکرات

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا کی قیادت میں تاجر برادری نے مذاکرات کیے۔ اس موقع پر معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، تاہم تاجربرادری کے جتنے مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ بلوچستان میں معصوم بے گناہ نوجوانوں اور خواتین کو نشانہ بنانا روایات کے خلاف ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ چند لوگ دشمن ملک کے ایماء پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تاجربرادری کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ تاجر ہڑتال ضرور کریں لیکن مسائل کے حل کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے۔

دوسری جانب تاجربرادری نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹرکوں اور بوزروں کو جلائے جانے کے واقعات سے آگاہ کیا، جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مسائل پر دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کل ایک بار پھر بیٹھ کر مسائل پر بات کریں گے، تاکہ تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں