اسپتال میں مکمل ہونے والے تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ، بلوچستان کی پہلی فلٹر کلینک کا افتتاح
طبی سہولیات کا جائزہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں مکمل کیے گئے مختلف تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر صحت نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج اور دستیاب سہولیات کے بارے میں ان کی رائے بھی معلوم کی۔
بلوچستان کی پہلی فلٹر کلینک کا افتتاح
دورے کے موقع پر بلوچستان کی پہلی فلٹر کلینک کا بھی افتتاح کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا
وزیر صحت نے اسپتال میں مکمل ہونے والے تزئین و آرائش کے کاموں کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حسن بلوچ اور اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی و معاون عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں طبی عملے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت
وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے اسپتال کی سہولیات اور طبی خدمات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، تاکہ عوام کو معیاری علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Balochistan Health Minister Bakht Muhammad Kakar Reviews Quetta Hospital Facilities, Inaugurates First Filter Clinic



