وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم دفاع و شہداء پر قومی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وطن عزیز کی حفاظت اور سالمیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وطن کی حفاظت اور سالمیت کے لیے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور ان کی بہادری و قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہداء کو قوم کا سلام
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہیں گی۔
Defence Day 2026: Balochistan Chief Minister Sarfraz Bugti pays tribute to Pakistan’s martyrs who sacrificed their lives defending the country’s sovereignty and security.



