Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

وٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 13 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

800 سی سی تک گاڑیوں، رکشوں اور چنگچی رکشوں کو ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر خصوصی ریلیف دیا جائے گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر ریلیف

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول تک فی لیٹر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا، جبکہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی رکشہ استعمال کرنے والے بھی خصوصی اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

ملک بھر میں مرحلہ وار اطلاق

وزیراعظم کے مطابق اسلام آباد میں ریلیف اسکیم کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ پورے پاکستان، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، میں اس کا نفاذ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا جائے گا۔

رجسٹریشن آج سے شروع

شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا اجرا آج سے کردیا گیا ہے۔ اسکیم کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرکے عام شہریوں اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔

PM Shehbaz Sharif Announces Rs100 Per Litre Petrol Relief for Motorcycles, Rickshaws and Cars Up to 800cc

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں