فی تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے، 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی
سونے کی قیمت میں مزید کمی
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا بھی سستا
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 138 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
Gold price in Pakistan falls by Rs4,300 per tola to Rs436,336, while international gold declines to $4,138 per ounce.



