Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیٹرول 1 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 73 پیسے سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کے لیے ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

Pakistan cuts petrol and diesel prices, with petrol at Rs387.54 and diesel at Rs402.24 per litre

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑