وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر سٹی نالہ میں پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کی مشترکہ کارروائی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر منشیات سے پاک کوئٹہ اقدام کے تحت کوئٹہ کے سٹی نالہ میں منشیات کے عادی بے سہارا افراد کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی، جس کے دوران 150 سے زائد افراد کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
کارروائی محکمہ پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی۔ تحویل میں لیے گئے افراد کو محکمہ سماجی بہبود کے منشیات بحالی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی
حکام کے مطابق بحالی مرکز میں منتقل کیے گئے افراد کو علاج، نگہداشت اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ انہیں منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے اور معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں مدد دی جا سکے۔
منشیات سے پاک کوئٹہ اقدام
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر جاری اس اقدام کا مقصد منشیات کے مسئلے سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کو علاج و بحالی کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ محکموں کی مشترکہ کارروائی کو اس سلسلے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Balochistan Government’s Drug-Free Quetta Initiative: Over 150 Homeless Drug-Addicted Individuals Shifted to Rehabilitation Centre in Quetta



