Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کوئٹہ

کوئٹہ کی 100 خواتین نے دستکاری اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرلی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 15 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بااختیار خواتین منصوبے کے تحت فنی اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت، شرکا میں سرٹیفکیٹس اور موبائل فونز بھی تقسیم

کوئٹہ: پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کے تعاون سے بااختیار خواتین منصوبے کے تحت کوئٹہ کی 100 خواتین نے دستکاری، ہاتھ کی کڑھائی اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کی تربیت مکمل کرلی۔

خواتین کو فنی اور ڈیجیٹل مہارتیں فراہم

پی پی اے ایف کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان (CPD) کے تعاون سے کیا گیا جبکہ تربیتی خدمات IRM نے فراہم کیں۔

تربیتی پروگرام میں خواتین کو روایتی دستکاری اور گھریلو مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت بھی دی گئی، تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مصنوعات کو متعارف کروا کر آن لائن خریداروں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

موبائل فونز سے کاروباری مواقع تک رسائی

تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکا میں سرٹیفکیٹس اور موبائل فونز تقسیم کیے گئے۔ موبائل فونز کی فراہمی کا مقصد خواتین کو اپنی مصنوعات کی تشہیر، ممکنہ خریداروں سے رابطے اور نئی منڈیوں تک رسائی میں سہولت دینا ہے۔

معاشی خودمختاری کے لیے عملی اقدام

پی پی اے ایف کے مطابق بااختیار خواتین منصوبے کے تحت خواتین کی فنی، کاروباری اور ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں روزگار اور مستقل آمدن کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

اس اقدام میں حکومت بلوچستان، یوفون، یو مائیکروفنانس بینک اور دیگر متعلقہ ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں۔

100 Quetta Women Complete Handicraft and Digital Marketing Training Under PPAF Empowerment Programme

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں