ملک بھر میں جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Pakistan Fuel Prices Rise: Jet Fuel, Kerosene and Petrol Become More Expensive



