Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

کمشنر سائرہ عطا کا حب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا جائزہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 04 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے حب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بی ایس ڈی آئی، پی ایس ڈی پی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور منصوبوں میں معیار و شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

کمشنر سائرہ عطا نے مختلف مکمل اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام، معیار اور منصوبوں کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر محکمہ مواصلات اقبال زہری اور سب انجینئر لیاقت رئیسانی نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

تعلیمی اداروں کا دورہ

کمشنر نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حاجی محمد شیخ ساکران اور بوائز اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسکول کی عمارت، تعلیمی سہولیات اور دیگر ضروریات کا جائزہ لیا۔ گرلز اسکول پہنچنے پر طالبات اور اساتذہ نے کمشنر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

عوامی مسائل کے حل کی ہدایت

اساتذہ نے ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جبکہ مقامی افراد نے بھی بنیادی سہولیات سمیت مختلف مسائل کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ کمشنر سائرہ عطا نے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

Development projects in Hub are being reviewed to improve public facilities and ensure quality.

منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

کمشنر سائرہ عطا نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس حب کا بھی دورہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جبکہ مکمل منصوبوں کی افادیت اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں