Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

سوراب میں جدید فیملی پارک کا افتتاح، شہریوں کیلئے تفریحی سہولت کا آغاز

✍️ Nazrban Balochistan 📅 06 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت BSDI کے تحت قائم خوبصورت فیملی پارک کا افتتاح، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سوراب:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت BSDI کے تعاون سے سوراب میں جدید اور خوبصورت فیملی پارک کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ، ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ اور ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت

تقریب میں میجر علی عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیڈی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی جبکہ شجرکاری بھی کی گئی۔

مختلف اداروں کے اسٹالز، شہریوں کیلئے تفریحی سرگرمیاں

پارک میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت وینس ماڈل پبلک ہائی اسکول اور دیگر اداروں نے کھانے، خریداری اور مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے۔ ڈپٹی کمشنر سوراب اور دیگر مہمانوں نے اسٹالز کا دورہ کیا اور بہترین اسٹالز لگانے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

موسیقی اور بچوں کیلئے خصوصی سرگرمیاں

تقریب میں معروف گلوکار مرشد علی حسن آزاد نے اپنی خوبصورت آواز سے سماں باندھ دیا۔ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ بچوں نے پارک میں نصب جھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات سے بھرپور لطف اٹھایا۔

شہریوں کا خیرمقدم

سوراب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم کیے گئے اس شاندار فیملی پارک کا شہریوں نے بھرپور خیرمقدم کیا اور اسے خاندانوں کیلئے ایک اہم تفریحی سہولت قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Surab inaugurates its first modern family park under the BSDI initiative, offering recreational facilities and entertainment for families, women and children.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں