کوئٹہ، 7 ستمبر: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار زادہ فیصل جمالی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک صلاح بلوچ نے سول ویٹرنری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری، آپریشن تھیٹر اور الٹراساؤنڈ سہولت کا افتتاح کیا۔
جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص
ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری میں جانوروں کی مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں، جن میں پی سی آر مشین، مائیکروسکوپ، جدید الٹراساؤنڈ مشین، لیب ریفریجریٹر اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
علاج کی سہولیات بہتر بنانے پر توجہ
فوڈ ایگریکلچر کی جانب سے جدید مشینری اور آپریشن تھیٹر کے لیے ضروری آلات بھی فراہم کیے گئے، جس کا مقصد جانوروں کے علاج اور ویٹرنری سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔
حکام کے مطابق جدید تشخیصی آلات سے جانوروں میں بیماریوں کی بروقت نشاندہی کے ساتھ ویٹرنری سروسز کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
Modern Diagnostic and Veterinary Facilities Inaugurated at Quetta Civil Veterinary Hospital



