Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

پی ڈی ایم اے ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی تیاری کا جائزہ

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں ریسکیو سیکشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر علی جمالی نے کی۔

اجلاس میں صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی تیاری اور آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

افرادی قوت اور ریسکیو آلات پر بریفنگ

تمام اسٹیشن ریسکیو انچارجز نے اپنے یونٹس میں افرادی قوت، ریسکیو آلات اور مجموعی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریسکیو ٹیموں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر بھی تفصیلی غور کیا جبکہ بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کردیا گیا۔

فرائض میں غفلت پر سخت کارروائی ہوگی

ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر علی جمالی نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام ریسکیو یونٹس کو ہر وقت ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی۔

PDMA Balochistan Directs Rescue Teams to Stay on High Alert for Emergencies and Natural Disasters

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں