Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بلاسود قرضے اور ادارہ جاتی معاونت خواتین کی معاشی خودمختاری میں معاون ہیں، گورنر بلوچستان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 17 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ خواتین کو بلاسود قرضے، ہنرمندی اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے سے ان کی معاشی خودمختاری کو فروغ مل رہا ہے۔

خواتین کے لیے سازگار کاروباری ماحول کی ضرورت

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پی پی اے ایف، پیغام پاکستان اور CoE-CVE بلوچستان کے زیر اہتمام ’’خواتین کاروباری شخصیات کے لیے پائیدار ایکو سسٹم‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سرکاری حکام، ترقیاتی شراکت داروں، مالیاتی اداروں، تعلیمی شعبے، سول سوسائٹی، نجی شعبے، میڈیا اور خواتین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

Women entrepreneurs can strengthen local economies through skills, financing and sustainable business opportunities

گورنر بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر فرد کو سرکاری ملازمت فراہم نہیں کرسکتی، اس لیے نوجوانوں اور خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضوں اور دیگر مواقع کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس خاندان میں پڑھی لکھی اور با روزگار خاتون ہوتی ہے، اس سے پورے خاندان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

دیہی خواتین تک پروگراموں کی توسیع پر زور

گورنر بلوچستان نے پی پی اے ایف کے سربراہ نادر گل بڑیچ اور بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید پر زور دیا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو دیہی اور پسماندہ علاقوں تک وسعت دیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصاً دیہی خواتین کو درپیش رکاوٹوں کا ازالہ ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور کاروباری استعداد کو پائیدار روزگار کے ذرائع میں تبدیل کرسکیں۔انہوں نے خواتین کے لیے تعلیم، ہنرمندی، مالی معاونت، ٹیکنالوجی اور مارکیٹ تک رسائی کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بلوچستان میں خواتین کو کاروباری معاونت

سی ای او پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نادر گل بڑیچ نے بتایا کہ پی پی اے ایف نے بلوچستان میں 38 ہزار گھرانوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت فراہم کی، جبکہ 38 ہزار خواتین کو ہنرمند بنانے کے ساتھ بلاسود قرضے بھی فراہم کیے گئے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ موجودہ دور اسکلز، مارکیٹنگ اور بزنس کا ہے۔ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں کو صرف سپورٹ کی ضرورت ہے۔

خواتین میں اسناد اور بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم

سیمینار میں تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد، بلاسود قرضوں کے چیکس اور دخترانِ پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ڈاکٹر روبابہ خان بُلیدی، راحیلہ حمید خان درانی، کلثوم نیاز، سیما راحیل، روشن خورشید بروچہ، قرۃ العین بختیاری اور غزالہ گولا سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گورنر بلوچستان اور دیگر شخصیات نے خواتین کے کاروباری اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑