Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

بی ایس ڈی آئی کے تحت مستونگ اور پنجگور میں تعلیمی سہولیات کا جائزہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 17 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

مستونگ اور پنجگور میں اسکولوں کی بہتری، اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور معیارِ تعلیم سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

مستونگ میں اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، بی ایس ڈی آئی کے تحت مستونگ اور پنجگور میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، اسکولوں میں حاضری اور معیارِ تعلیم کا جائزہ لیا گیا۔

مستونگ میں ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی حاضری، معیارِ تعلیم، درپیش مسائل اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ محنتی اور ذمہ دار اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

Education monitoring and school improvement remain key priorities under the Balochistan Special Development Initiative.

پنجگور میں 30 اسکولوں کی بہتری کا جائزہ

پنجگور میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت 30 اسکولوں کی بہتری، 70 شیلٹر لیس اسکولوں کو ورلڈ بینک کے منصوبے میں شامل کرنے اور خالی تدریسی آسامیوں پر بھرتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں خالی ایس ایس ٹی آسامیوں کو ایڈہاک بنیادوں پر پُر کرنے، کلسٹر بجٹ کے استعمال اور اخراجات کی جانچ کے لیے قائم انسپیکشن کمیٹی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اسکولوں کی مانیٹرنگ مؤثر بنانے کی ہدایت

بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، اساتذہ کی دستیابی، طلبہ کی حاضری، تعلیمی کارکردگی اور بنیادی سہولیات کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔مستونگ اور پنجگور میں محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں کے اسکولوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے حاضری اور دیگر امور سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑