ایف سی پبلک اسکول آواران میں قائم آئی ٹی لیب طلبہ کے لیے جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں کا اہم مرکز بن گئی
جدید ٹیکنالوجی تک رسائی
آواران: بلوچستان سوشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ایف سی پبلک اسکول آواران میں قائم آئی ٹی لیب طلبہ کو جدید کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔
آئی ٹی لیب کے قیام کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ کمپیوٹر کی بنیادی مہارتوں کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔
طلبہ میں تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ
یہ منصوبہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں میں تحقیق، تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی سے متعلق مہارتوں کو بھی پروان چڑھا رہا ہے۔
روشن مستقبل کی جانب قدم
تعلیمی حلقوں کے مطابق ایسے منصوبے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
BSDI IT Lab in Awaran Expands Access to Modern Computer Education and Digital Skills



