Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دل جیتنے والا اقدام، پانچ یتیم بہن بھائیوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 28 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ڈھابے پر کام کرنے والے منیر احمد سمیت پانچ بہن بھائیوں کی تعلیم، رہائش اور کفالت کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد سمیت پانچ بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے بعد میر سرفراز بگٹی نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اہم اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا حکم دیا، جبکہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کے ساتھ مناسب رہائش فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری بھی اپنے ذمے لے لی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنے عملے کے ذریعے ذاتی اخراجات سے بچوں کے لیے ونٹر شاپنگ کا بھی انتظام کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بے سہارا بچوں کی تعلیم، بہتر زندگی اور مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بے سہارا بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدام

وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس اقدام کا مقصد یتیم بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا، انہیں بہتر رہائشی سہولیات مہیا کرنا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں

۔Chief Minister Balochistan Sarfraz Bugti Takes Responsibility for Five Orphaned Siblings, Ensures Education and Shelter

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑