عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے، پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کا ہوگیا
کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار سے نیچے آگئی
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ہزار 259 روپے کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 8 ہزار 487 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر سستا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت 108 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 872 ڈالر ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 388 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 122 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 619 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 42 سینٹ کمی سے 49 ڈالر 10 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
Gold Prices Drop by Rs10,800 Per Tola in Pakistan as Global Market Rates Decline



