وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی، امن اور عوام کے تحفظ کی جنگ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ان شاء اللہ۔



