Facebook YouTube TikTok WhatsApp
شوبز

عمران اشرف اور کنزہ ہاشمی کی نئی پنجابی فلم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستانی اداکار عمران اشرف اور کنزہ ہاشمی پہلی بار ایک پنجابی کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یاسر عابد کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نسیم وکی، اسماء عباس اور ہنی البیلا بھی شامل ہیں۔

نئی فلم میں اداکاروں کی منفرد جوڑی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف اور کنزہ ہاشمی ایک نئی پنجابی کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ فلم عیدالفطر 2027 پر سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔فلم کی کہانی معروف کامیڈین اور اداکار نسیم وکی نے لکھی ہے، جبکہ یاسر عابد ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ معاون کاسٹ میں اسماء عباس، نسیم وکی اور ہنی البیلا شامل ہیں۔

The upcoming Punjabi comedy brings together established television actors and comedians for an Eid 2027 cinema release.

دونوں اداکاروں کا سوشل میڈیا پیغام

عمران اشرف ٹیلی وژن ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے ساتھ مقبول پروگرام ’’مذاق رات‘‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کنزہ ہاشمی مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ وہ حال ہی میں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’لیڈر‘‘ میں سیاست دان کے کردار میں نظر آئیں۔دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اس نئے منصوبے سے متعلق پیغام شیئر کیا، جس میں کہا گیا، ’’سینما میں ملاقات ہوگی۔‘‘

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑