Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

پاکستان میں کرنسی نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کرانے کی منظوری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 04 Nov 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وفاقی کابینہ کا 10 روپے کے کاغذی نوٹ کی جگہ سکہ جاری کرنے کا فیصلہ، جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان کے کرنسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 10 روپے کے موجودہ بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ خزانہ کی سفارشات پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری اور ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نئے ڈیزائن کے لیے ملک بھر سے تجاویز طلب کی گئیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے سلسلے میں ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئیں، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے اس معاملے پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی۔

جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید سکیورٹی انتظامات

نئے کرنسی نوٹوں میں جعل سازی کی روک تھام کے لیے جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی تیاری میں جدید میٹریل استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئے مواد کے استعمال سے کرنسی نوٹوں کی پائیداری اور استعمال کی مدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم، سکے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے موجودہ 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ اسی مالیت کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک میں چھوٹی مالیت کی کرنسی کی شکل میں تبدیلی متوقع ہے۔

حکومتی فیصلے کا مقصد کرنسی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، جعلی نوٹوں کی روک تھام اور بینک نوٹوں کے معیار و پائیداری کو بہتر بنانا ہے

۔Pakistan Approves New Currency Note Designs, Rs10 Banknote to Be Replaced with Coin7

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑