Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت گوادر، ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد میں اہم منصوبے مکمل

✍️ Nazrban Balochistan 📅 16 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) فیز ون کے تحت گوادر، ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد میں بجلی، کھیل، تفریح اور صاف پانی کی سہولیات سے متعلق مختلف منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

گوادر میں مسجد اور مدرسے کے لیے سولر سسٹم نصب

گوادر کے ملا بند وارڈ میں مقامی آبادی کو بجلی کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ منصوبے کے تحت مسجد کے لیے 4 کے وی اے جبکہ مدرسے کے لیے 6 کے وی اے کے سولر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

بی ایس ڈی آئی فیز ون کے تحت 22 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے لوڈشیڈنگ کے دوران بھی مسجد اور مدرسے میں بجلی دستیاب رہے گی، جس سے عبادت اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔

ڈیرہ بگٹی میں پبلک پارک اور فٹسال گراؤنڈ مکمل

ڈیرہ بگٹی میں عوام کو تفریح اور کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک پارک اور فٹسال گراؤنڈ مکمل کرکے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کمانڈنٹ ایف سی بمبور رائفلز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی حسنین احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

پبلک پارک سے شہریوں کو تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے جبکہ فٹسال گراؤنڈ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرے گا۔

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر فلٹریشن پلانٹ فعال

نصیرآباد میں بی ایس ڈی آئی کے تحت ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر جدید فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرکے فعال کر دیا گیا۔

منصوبے کا مقصد مسافروں اور مقامی شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے متعلقہ افسران کو فلٹریشن پلانٹ کی باقاعدہ دیکھ بھال اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں