وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
دفاعی معاہدہ اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کی جانب اہم سنگِ میل ہے
مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم پیشرفت اور تینوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا باہمی تعاون مسلم امہ کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
The agreement strengthens strategic cooperation among three brotherly nations.
معاہدہ مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی معاہدے کو تینوں برادر ممالک اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
آمین۔



