شفاف اور منظم تبادلے و تعیناتی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، QR Code کے ذریعے آرڈرز کی تصدیق بھی ممکن
کوئٹہ: کوئٹہ میں اساتذہ کی ٹرانسفر اور تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور منظم بنانے کے لیےوزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی رہنمائی اور محترم صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان دُرانی کی سرپرستی ، پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے پاکستان کے پہلے E-Transfer System کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اساتذہ کے تبادلے اور تعیناتی کا عمل ڈیجیٹل کر دیا گیا
اس نظام کا اقدام سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لال جان جعفر کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کے تحت اساتذہ کے تبادلے اور تعیناتی کا عمل اب ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
E-Transfer Portal کے ذریعے کیسز کی پراسیسنگ
E-Transfer System کے تحت اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیسز E-Transfer Portal کے ذریعے پراسیس کیے جاتے ہیں، جبکہ جاری کیے جانے والے آرڈرز ڈیجیٹل ہوتے ہیں اور ان پر موجود QR Code کے ذریعے ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔
Pakistan launches its first E-Transfer System to make teachers’ transfers and postings more transparent, digital and verifiable.
ابتدائی آغاز ضلع کوئٹہ سے، اساتذہ میں آرڈرز کی تقسیم جاری
اس نظام کا ابتدائی آغاز ضلع کوئٹہ سے کیا گیا ہے، جہاں آج E-Transfer کے تحت اساتذہ میں تعیناتی اور تبادلے کے آرڈرز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن آفس کوئٹہ میں بھی تعیناتیاں
اسی سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن آفس کوئٹہ میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر علی شاہ کی جانب سے اساتذہ کی تعیناتیاں کی گئی ہیں اور متعلقہ اساتذہ کو آرڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا مقصد
حکام کے مطابق E-Transfer System کا مقصد ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا، غیر ضروری انسانی مداخلت کو کم کرنا اور اساتذہ کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور قابلِ تصدیق بنانا ہے۔



