وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک کوئٹہ کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی
کوئٹہ، 11 ستمبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے کوئٹہ کو صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں بڑیچ مارکیٹ اور ملحقہ سڑکوں و عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کر دیا گیا۔
تجاوزاتی سامان سرکاری تحویل میں
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی، میونسپل مجسٹریٹ عمران زیب کاسی، زرغون زون مانیٹرنگ سیل کے سپروائزر عبد الحق بلوچ اور انسدادِ تجاوزات انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں کی گئی۔
آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی راستوں پر رکھی گئی تجاوزاتی اشیاء ہٹا کر سرکاری تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ عوامی گزرگاہوں کو شہریوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔
دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہدایت
انتظامیہ نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ حدود میں کاروبار کریں اور فٹ پاتھوں، سڑکوں یا دیگر عوامی مقامات پر سامان رکھ کر شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔
تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو صاف، بہتر اور منظم ماحول کی فراہمی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف اور منظم رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔
Quetta Anti-Encroachment Operation Intensifies to Make City Clean, Organized and Encroachment-Free



